بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ہم جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں لیکن کرپشن کی نہیں، راجہ پرویزاشرف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کی حمایت نہیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حالیہ عوامی مہم کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے رویے میں تبدیلی اچھی نہیں ہے.

راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے عمران خان کے دھرنے کے دوران حکومت کی سپورٹ کی لیکن وہ بدعنوانی کی حمایت نہیں کریں گے.

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے الزامات کو پاکستان میں نہیں اُٹھایا گیا بلکہ بیرون ملک سے ان الزامات کو اُٹھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات پارلیمنٹ کی جانب سے یا عدالت کی جانب سے کی جائے.

پیپلزپارٹی کے رہنما سے رینٹل پاور پروجیکٹ کے الزامات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نےکہا کہ وہ پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ چکے تھے.

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یوسف رضا گیلانی کو استعفی کا مشورہ دیتے تھے اب خود اس پر عمل کریں،انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو پاناما لیکس کے الزامات سے بری کروائیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں