تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث کل تک ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔

نا اہل وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ شریف خاندان کے وکلا کل اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اس قبل آج صبح عدالت میں سماعت کے آغاز پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت دوپہر2 بجے تک ملتوی کی گئی تھی ۔

احتساب عدالت نے آج استغاثہ کے 5 گواہوں کو طلب کررکھا تھا جن میں وقاص احمد، صغیراحمد شاہ، سلطان محمود، منظور شامل تھے جبکہ بیرون ملک گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ کی تاریخ کا تعین بھی آج ہونا تھا۔


ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نوازشریف کےاعتراضات مسترد


یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائرایون فیلڈ پراپرٹیزضمنی ریفرنس پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -