بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی سی بی گورننگ باڈی کے سابق رکن شکیل شیخ کی کرپشن، نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی گورننگ باڈی کے سابق رکن شکیل شیخ کی کرپشن سامنے آگئی۔

پی سی بی کی سابق انتظامیہ کی ملی بھگت سے شکیل شیخ نے سرکاری زمین سے کروڑوں روپے اینٹھے، کرپشن سامنے آنے پر پی سی بی نے شکیل شیخ کونوٹس جاری کر دیا۔

اُن پر بورڈ سے ایک کروڑ چوالیس لاکھ روپے وصول کرنےکا الزام لگایا گیا ہے جب کہ سابق بورڈ ممبر نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ کلب کا کمرشل استعمال بھی کیا۔

اسی طرح گراؤنڈ فیس کے نام پر بھی کروڑوں کمائےگئے، دستاویزات کے مطابق شکیل شیخ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سی ڈی اے سے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شکیل شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، شکیل شیخ پوچھا گیا ہے کہ وہ بتائیں کہ بطور مشیر چیئرمین پی سی بی اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کیا کام کیا؟ ان کے غیر ملکی دورے کیوں ضروری تھے؟ بھاری ٹی اے ڈی کی بھی وضاحت کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں