جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مسافروں کیلیے خوشخبری! سستی ایئرلائن نے ٹکٹوں پر سیل لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ سستی ایئرلائن نے کم داموں ٹکٹوں کی زبردست آفر متعارف کروا دی۔

معروف بجٹ کیریئر ایئر عربیہ نے اپنے پورے نیٹ ورک پر رعایتی کرایوں پر 500,000 نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گی جس میں 1 ستمبر 2025 اور 28 مارچ 2026 کے درمیان سفر کی اجازت ہو گی۔

مسافروں صرف 129 درہم میں اپنی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

توقع ہے کہ اس فروخت سے ایئر عربیہ کے وسیع فلائٹ نیٹ ورک پر نمایاں بچت ہو گی، جو مشرق وسطیٰ، ایشیا اور یورپ میں 100 سے زیادہ مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔

بجٹ کیریئر متحدہ عرب امارات کے متعدد ہوائی اڈوں سے نان اسٹاپ پروازیں چلاتی ہے جس میں شارجہ، ابوظہبی، اور راس الخیمہ شامل ہے۔

ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیزی سے بکنگ کریں، کیونکہ دستیابی محدود ہے اور یہ کم کرایوں کی جلد فروخت ہونے کی امید ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں