کراچی: پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کی فیکٹریوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 لاکھ 62 ہزار 748 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے، کمی کی شرح 33.05 فی صد رہی۔
30 نومبر 2024 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 51 لاکھ 90 ہزار 725 گانٹھ کپاس آئی، 30 نومبر 2023 تک 77 لاکھ 53 ہزار 473 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔
صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 24 لاکھ 59 ہزار 684 گانٹھ کپاس آئی، گزشتہ سال فیکٹریوں میں آنے والی فصل 37 لاکھ 36 ہزار 749 گانٹھ کپاس سے 12 لاکھ 77 ہزار 65 گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح 34.18 فی صد رہی۔
صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 27 لاکھ 31 ہزار 41 گانٹھ کپاس آئی ہے، گزشتہ سال فیکٹریوں میں آنے والی فصل 40 لاکھ 16 ہزار 724 گانٹھ کپاس سے 12 لاکھ 85 ہزار683 گانٹھ کم ہے، یوں صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 32.01 فی صد رہی۔
30 نومبر 2024 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 49 لاکھ 53 ہزار 991 گانٹھ روئی تیار کی گئی، ملک میں 406 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں، ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 41 ہزار 900 گانٹھ روئی خرید کی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر نے 44 لاکھ 71 ہزار 578 گانٹھ روئی خرید کی ہے، جب کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے کاٹن سیزن 2024-25 میں خریداری نہیں کی۔
صوبہ پنجاب میں 251 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور 23 لاکھ 39 ہزار 781 گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے، ضلع ملتان میں 30 نومبر 2024 تک 46 ہزار 711 گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 60 ہزار 478 گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 1 لاکھ 41 ہزار 848 گانٹھ کپاس، ضلع مظفر گڑھ میں 63 ہزار 320 گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2 لاکھ 20 ہزار 889 گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 16 ہزار 144 گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 98 ہزار 106 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی۔
ضلع وہاڑی میں 1 لاکھ 45 ہزار 707 گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1 لاکھ 16 ہزار 506 گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 3 لاکھ 39 ہزار 708 گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 4 لاکھ 3 ہزار 595 گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 6 لاکھ 20 ہزار 860 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
کینو کی ایکسپورٹ میں بڑی کمی کا خدشہ
ضلع سانگھڑ میں 12 لاکھ 37 ہزار 718 گانٹھ کپاس، ضلع میرپورخاص میں 56 ہزار 100 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 52 ہزار 199 گانٹھ کپاس، ضلع نوشہرو فیروز میں 2 لاکھ 2 ہزار 432 گانٹھ کپاس، ضلع خیرپور میں 2 لاکھ 30 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع سکھر میں 3 لاکھ 39 ہزار 13 گانٹھ کپاس، ضلع جام شورو میں 37 ہزار 380 گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 13 گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ 55 ہزار 800 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔
کراچی کی فیکٹریوں میں غیر فروخت شدہ اسٹاک 6 لاکھ 77 ہزار 247 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔