ملک کے مختلف شہروں میں کپاس کی جزوی کاشت شروع ہو گئی ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق سندھ کے ساحلی اضلاع بدین، ٹھٹھہ، میر پور خاص، حیدر آباد اور سانگھڑ میں کپاس کی کاشت شروع ہو گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، وہاڑی اور بہاولپور میں بھی کپاس کی جزوی کاشت شروع ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کاٹن ایئر 26۔2025 کے لیے کپاس کی کاشت اور پیداواری ہدف ابھی تک مختص نہیں کیا گیا ہے۔
چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ روئی اور سوتی دھاگے کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم نہ کی گئی تو کپاس کی کاشت میں ریکارڈ کمی کے خدشات ہیں۔