کراچی: پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث اسپننگ ملوں کی جانب سے معیاری روئی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق پاکستانی درآمد کنندگان کی جانب سے امریکا سے معیاری روئی کی درآمد بڑھ گئی ہے، پاکستان کی امریکا سے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔
صرف ایک ہفتے کے دوران امریکا سے لاکھوں ڈالر مالیت کے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں، اور رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
- Advertisement -
30 لاکھ سے زائد بیلز کے روئی درآمدی معاہدے مکمل ہو چکے ہیں، اندرون ملک کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث روئی کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔
روئی کی قیمتیں بھی 200 روپے فی من اضافے سے 18 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔