تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کھانسی کی وجوہات، اقسام اور نجات

لوگوں میں کھانسی، نزلہ و زکام اور بخار کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، جس کا علاج کرنے کےلیے کھانسی کی آواز کو سن کر اس کی وجوہات تک پہنچا جاتا ہے، جس سے علاج میں بہت مدد ملتی ہے۔

کھانسی جیسی بیماری کی درجہ بندی کرنے کے بہت طریقے ہیں اس کا بہترین اور آسان طریقہ کھانسی کی آواز پر توجہ دینا اور جسم پر پڑنے والے اثرات کو نوٹ کرنا ہے۔

آئیے اپنے قارئین کو کھانسی سے نجات کے کچھ طریقے بتاتے ہیں لیکن اس سے پہلے کھانسی کی کچھ اقسام سے متعلق جان لیجیئے۔

کھانسی کی دو اقسام ہیں، ایک خشک کھانی اور دوسری تر کھانسی۔

خشک کھانسی

خشک کھانسی عام طور پر سانس کی بیماریوں، جیسے نزلہ اور فلو کے بعد ہوتی ہے، جس کی وجوہات گلے میں بلغم کا نہ ہونا یا بہت کم مقدار میں ہونا ہے ایسی صورت میں گلا کھانسی کو روکنے میں ناکام رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک کھانسی عموماً خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ دائمی ہوجائے تو اس کی دیگر علامات بھی ہوسکتی ہیں جیسے، دمہ، سینے میں جکڑن، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں گرگراہٹ۔

دیگر علامات میں معدے کی تیزابیت ہیں، جو پیٹ سے گلے میں آجائے تو کھانسی کا باعث بنتی ہے اور پھیپھڑوں کا کیسنر اور ٹی بی کی بھی کھانسی کی وجہ بنتا ہے اور ایسی صورت میں بلغم کے ساتھ خون بھی آتا ہے۔

طریقہ علاج

ماہرین کے مطابق گرم پانی پینے، یا کھانسی کا شربت استعمال کرکے خشک کھانسی کی تکلیف سے راحت مل سکتی ہے۔

تر کھانسی

کچھ لوگ ایسی کھانسی کو سینے کی کھانسی کا نام دیتے ہیں، یہ کھانسی بلغم کے ساتھ آتی ہے، ایسی کھانسی عام طور پر انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، جیسے فلو، نزلہ یا سینے میں انفیکشن۔

جس شخص کے سینے میں انفیکشن ہو کھانسی کے ساتھ اس کا بلغم بھی نکلتا ہے جس میں کم مقدار میں سرخ خون ہوتا ہے جو خون پھیپھڑوں سے آتا ہے۔

طریقہ علاج

کچھ لوگوں کو انسداد (او ٹی سی) کھانسی کی دوائیں، جیسے کھانسی کے سیرپ کے قطرے، سینے کی مالش اور درد سے نجات دلانے والی ادویات سے بھی راحت مل جاتی ہے۔ اگر بیکٹیریل انفیکشن کھانسی کا سبب بن جائے تو مریض کو اینٹی بائیوٹک کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -