اشتہار

ایمبرہرڈ خود کو دیوالیہ قرار دینے والی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایمبرہرڈ سابق شوہر جونی ڈیپ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد مالی طور پر دیوالیہ قرار دے سکتی ہیں۔

ورجینیا کی عدالت نے چھ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ 50 ملین ڈالر ہرجانے کے کیس میں جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ 7 رکنی جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

اس کے علاوہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈپ پر بھی کیے گئے ہتک عزت کیس میں جیوری نے ہرڈ کو 2 ملین ڈالر ہرجانے کے طور پر اداکارہ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

شوبز خبروں کی ویب سائٹ کوئی موئی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد ہرجانے کی رقم ادا کرنے کے معاملے پر ایمبرہرڈ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ایمبرہرڈ خود کو مالی طور پر دیوالیہ قرار دینے کی استدعا کرکے اس بڑی رقم کی ادائیگی سے بچ سکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں