اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور ممبران وفاقی وزرا شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ اور بلوچستان کی جانب سے مردم شماری کے نتائج کے اجرا پر جواب پیش کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
سندھ کی جانب سے مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مردم شماری کے نتائج پر اختلافی نوٹ پیش کیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے گئے اس کے باوجود سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی۔
Despite reservations shown by CM Sindh, CCI has approved the Census Results. CM Sindh has dissented with the view of CCI and has submitted a dissenting note. #SindhGovt in pursuance of Article 154(7) of the Constitution will take the matter to Parliament
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 12, 2021
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اتفاق نہیں کیا اور اختلافی نوٹ پیش کیا، سندھ حکومت آئین کے تحت معاملے کو پارلیمںٹ لے کر جائے گی۔