تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فارمولا 1 ریس کے آغاز کیلئے سعودی عرب میں الٹی گنتی شروع

ریاض : سعودی لیگ برائے کار و بائیک ریس کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان نے فارمولا 1 ریس کیلئے الٹی گنتی اسٹاپ واچ نصب کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے علاقے کورنیش میں 3 سے 5 دسمبر کے درمیان فارمولا 1 ریس منعقد ہوگی۔

ریس کے آغاز کےلیے الٹی گنتی کےلیے اسٹاپ واچ نصب کردی گئی جس کی تقریب سعودی لیگ برائے کار اور بائیک شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل سربراہی میں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منعقدہ تقریب میں اسپورٹس کے نمائندگان اور شہر کے اکابرین نے بھی شرکت کی۔

شہزادہ خالد بن سلطان کا کہنا تھا کہ آج سے ٹھیک 300 دن بعد یہی سے فارمولا 1 مقابلوں کا آغاز ہوگا جس میں مقامی نوجوانوں کے علاوہ عالمی رائڈر بھی شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -