ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وہ ملک جہاں رات میں بھی آگ برساتی گرمی، برف ہوئی روٹی سے بھی مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن ہم آپ کو ایسے ملک کے بارے میں بتا رہے ہیں جہاں رات میں بھی آگ برساتی گرمی ہوتی ہے۔

انسانی ترقی نے زمین کی حفاظت کے قدرتی نظام کو ایسا اتھل پتھل کیا ہے کہ جس کا خمیازہ اور موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کی صورت میں برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ کہیں حد سے زیادہ گرمی تو کہیں طوفان اور سیلاب انسانوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی سے زمین کا درجہ حرارت بھی معمول سے بڑھ چکا ہے جس کے باعث کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسا ہی ایک مغربی افریقہ کا ملک مالی ہے جہاں رواں سال پڑنے والی گرمی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

- Advertisement -

News18 Urdu

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے اور رات کے وقت درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں راتوں میں بھی آسمان سے آگ برستی محسوس ہو رہی ہے۔

شدید گرمی کے باعث وہاں اے سی، کولر، فریج کچھ کام نہیں کر رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور برف کی مانگ بڑھنے کے باعث اب وہاں برف کے کیوبز کی قیمتیں روٹی سے زیادہ اور آسمان تک جا پہنچی ہیں۔

News18 Urdu

مالی میں جہاں روٹی اور دودھ 200 فرینکس میں ملتا ہے وہاں برف کے کیوبز 500 فرینکس میں دستیاب ہیں اور بڑھتی مانگ کے پیش نظر ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

News18 Urdu

قیامت خیز گرمی اور پانی کی قلت کے باعث ملک میں ہیضہ، ڈائریا پھیلنے لگا ہے اور اسپتال ایسے مریضوں سے بھر رہے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بند جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لو سے بچنے کے لیے آئس کیوبز کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں