جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آج ملک بھر میں موسم کیا کیا رنگ بدلے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کہیں بارش، کہیں آگ برساتا سورج تو کہیں برفباری کی ٹھنڈ آج ملک میں موسم کہاں کیا روپ بدلے گا جانیے اس رپورٹ میں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب  کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں  کے جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، چترال، اور کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم لاہور، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز  ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں