اشتہار

وزیر توانائی کا ملکی معیشت سے متعلق بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہونے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے گردشی قرضے میں 214ارب روپےکی کمی کی ہے،  30جون کو گردشی قرضہ کم ہوکر2224ارب رہ گیا ہے۔

خرم دستگیر نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت مستحکم ہونے جارہی ہے ، دوست ممالک سے معاہدوں کے ذریعے گیس آرہی ہے۔

- Advertisement -

وزیر توانائی نے کہا کہ اس وقت پاورڈویژن میں بجلی کے محصولات موصول نہیں ہوئے، صارفین سے وصولیوں میں گزشتہ حکومت 3 گنا کا اضافہ کرگئی۔

انھوں نے بتایا کہ حکومتوں میں ٹرانزیکشنزمیں شفافیت کیلئےقانون لایاجارہاہے، یہ دوطرفہ ٹرانزیکشن کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جارہا ہے۔

وزیر توانائی نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کی مدت 13 اگست 2023 تک ہے اور عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کی گئی ہے، بعض لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ، ہر گھنٹے نگرانی ہورہی ہے تاکہ جتنی ضرورت ہواتنی بجلی پیداکی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں