اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود کاروباری شرح میں اضافہ ہوا،گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری ادارے ان فوائد کو اپنی افرادی قوت کےساتھ بانٹیں گے۔
Profits of listed businesses grew 59% year on year for the first 9 months, despite Covid challenges. This shows our economy is witnessing strong growth & creating jobs. I am hopeful that businesses & employers will share these gains with their workforces. https://t.co/8WRSH3ip52
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2022
گذشتہ روز وزیرخزانہ نے ملک کی ترقی اورخوشحالی میں ٹیکس کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکسوں کے بغیرملک کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے، پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں صرف 30 لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جس میں ایک ملین کے قریب تنخواہ دار بھی شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان مسٹر کلین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے منصب کی تنخواہ بھی نہیں لے رہا، ہمیں قوم کا درد ہے، 22 کروڑ عوام کی خدمت حکومت تب کرسکتی ہے جب تمام اہل ٹیکس گزار اپنا ٹیکس جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کو11.5 فیصد کی سطح پرلے جانا ہمارا ہدف ہے۔