پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ملکی تاریخ میں پہلی باراسمگلنگ میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی باراسمگلنگ میں خاطرخواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انسداد اسمگلنگ کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف نے کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے اسمگلنگ میں کمی سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ آپ کٹھن حالات اور چیلنجز کے باوجود اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں کئی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم ان شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

آپ کی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہورہا ہے، اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں سول آرمڈ فورسز کو حکومت کی بھرپورحمایت حاصل رہے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسز کو ہرممکن سہولت، جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں