تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

میکسیکو: بیس سے زائد خواتین کا قاتل جوڑا گرفتار، شہر میں خوف و ہراس

میکسیکوسٹی:  پولیس نے ایک جوڑے کو بیس سے زائد خواتین کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس اہل کاروں نے ایک گم شدہ بچہ کی تلاش میں جب اس جوڑے کے پاس موجودہ بچہ گاڑی کی جائزہ لیا، تو ششدر رہ گئے۔ بچہ گاڑی میں انسان اعضا بھرے ہوئے تھے۔

پولیس نے جوڑے کو فوراً حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کئی ہولناک انکشافات ہوئے۔

جوڑے نے بیس سے زائد عورتوں کو قتل کرکے ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جون کارلوس اور  اس کی بیوی پیٹریکا کو اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں۔

ملزمان کے مطابق انھیں عورتوں کو قتل کرکے مسرت ملتی ہے۔ جوڑے نے دس سے زائد لاپتا خواتین کے قتل کا اعتراف کیا ہے، البتہ ملزم کارلوس کا یہ کہنا ہے کہ اصل تعداد بیس تک ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں خواتین سے زیادتی و قتل کے مرتکب سیریل کلر کو سزائے موت

پولیس نے جب گھر پر چھاپا مارا، تو انھیں ریفریجریٹر میں مختلف تھیلوں میں رکھے گئے انسانی اعضا ملے۔اس جوڑے کے تین بچے ہیں، جنھیں رشتہ داروں کو سونپ دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں سیریل کلنگ کا سب سے خوف ناک واقعہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ  گئی ہے۔

تجزیہ کار شہر میں ہونے والے گم شدگی کے واقعات کو اس سیریل کلر جوڑے کی سفاکی سے جوڑ رہے ہیں۔

اس گرفتاری پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا اور ایک بڑے مجمع نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ ایسے خطرناک سیریل کلرز کا اتنے عرصے تک آزاد رہنا حکام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

Comments

- Advertisement -