بھارت میں پوتے نے بیوی کے ساتھ مل کر دادی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ بھوپال میں پیش آیا، پوتے دیپک سین اور اس کی بیوی پوجا سین نے مبینہ طور پر کھانا اچھا نہ بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
بوڑھی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
- Advertisement -
ویڈیو میں جوڑے کو بزرگ خاتون کو ڈنڈے اور ہاتھوں سے مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمہ بزرگ خاتون کو ڈنڈے سے مار رہی ہے۔
پوتے نے بھی بیوی کا ساتھ دیتے ہوئے دادی کو گلے سے پکڑا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔