اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بیوی کے قتل کا الزام، شوہر اور پہلی بیوی کو قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : اماراتی عدالت نے زوجہ کو قتل کرنے کے جرم میں خاوند اور پہلی بیوی کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی عدالت نے اپنی اہلیہ کو پہلی زوجہ کی مدد سے قتل کرنے والے شوہر کو 3 برس قید جبکہ پہلی بیوی کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے دونوں مجرمان کو ایک لاکھ درہم خون بہا مقتول کے رشتہ داروں جبکہ ایک لاکھ درہم مقتول کی بیٹی کو علاج کے لیے جرمانے کےطور پر دینے کا حکم دیا ہے، کیوں کہ مقتول کی بیٹی کو دماغ کا مہلک مرض لاحق ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے دونوں مجرمان کی عمر قید کی سزا میں کمی کے بعد تین سال اور دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی شہری نے اپنی بیوی کو جان بوجھ کر قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا تھا کہ میں اپنی اہلیہ سے محبت کرتا تھا، میں نے اسے نظم و بضط کی پابندی نہ کرنے پر تھورا تھا مارا تھا میرا مقصد اسے جان سے مارنا نہیں تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اماراتی شہری اپنی مقتول اہلیہ کو کسی سخت چیز سے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا جو اس کی موت کا باعث بنی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اماراتی شہری پر اپنی بیوی کو کئی روز تک بھوکا رکھنے اور اسے جلانے کا بھی الزام ہے، مجرم کی پہلی بیوی پر الزام ہے کہ اس نے ہر جرم میں مجرم کا ساتھ دیا۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ جوڑا منظم طریقے سے مقتولہ کے بچوں (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی بیٹی تشدد کے باعث 40 فیصد تک معذور ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں