12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پارک میں ریچھ کے حملے میں میاں بیوی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: کینیڈا کے پارک میں ریچھ نے حملہ کرکے میاں بیوی اور ان کے پالتو کتے کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے پارک حکام کا بتانا ہے کہ البرٹا بینف نیشنل پارک میں بھورے ریچھ نے حملہ کرکے میاں بیوی اور ان کے پالتو کتے کی جان لے لی۔

پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات جی پی ایس ڈیوائس کے ذریعے الرٹ موصول ہوا جس میں ریچھ کے حملے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

- Advertisement -

ریچھ سیفٹی اینڈ مور کے بانی کم ٹچنر کا کہنا ہے کہ ریچھ کے حملے کا شکار ایک کینیڈین جوڑا اور ان کا پالتو کتا تھا۔

ٹچنر ریچھ کی حفاظت کے بارے میں تربیت فراہم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس موسم میں ریچھوں کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے اور وہ کھانے کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں تاہم ریچھوں کے حملے میں کسی کی ہلاکت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارک 60 سے زائد نایاب ریچھ رکھنے کے باعث شہرت رکھتا ہے اور دنیا بھر سے یہاں لاکھوں سیاح آتے ہیں جبکہ پارک میں ریچھ کے حملوں کے واقعات 14 فیصد ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعدازاں ریچھ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں