منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ پر بچے کو لاوارث چھوڑنے کا حیران کن واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹکٹ نہ خریدنے پر والدین نے کمسن بچے کو ایئرپورٹ کے چک ان کاؤنٹر پر لاوارث چھوڑ دیا۔

اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق والدین نے جہاز میں سوار ہونے کے لیے اضافی ٹکٹ خریدنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے بچے کو کاؤنٹر پر چھوڑ دیا۔

ریان ایئر کی پرواز کے اڑان بھرنے سے چند منٹ قبل جوڑے نے اپنے بچے کو چیک ان کاؤنٹر پر چھوڑ کر کے بین گوریون ہوائی اڈے کے عملے کو حیران کر دیا۔

Couple leaves baby at airport check-in to avoid paying more to board flight

جوڑے کے پاس بیلجیئم کے پاسپورٹ تھےجو برسلز جانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ٹرمینل 1 کاؤنٹر پر دیر سے پہنچنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ اپنے جونیئر کے لیے ایک اضافی ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ہے جس پر ادائیگی کرنے کے بجائے وہ سیکورٹی چیک ان کی طرف بھاگ گئے اور بچے کو کیریئر میں چھوڑ دیا۔

ہوائی اڈے کے عملے نے جوڑے کو روکا اور سیکیورٹی چیک زون میں داخل ہونے کے فوراً بعد انہیں حراست میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں