اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

خود کشی سے پہلے بزرگ جوڑے کا حیران کن فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں معمر میاں بیوی نے خود کو پھانسی کا پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرنے سے قبل اپنی آخری رسومات کی بھی مکمل تیاری کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کو لہاپور ضلع کے مقامی گاؤں میں بیماری سے تنگ آکر ایک بزرگ جوڑے نے گزشتہ روز اپنے کھیت میں آخری رسومات کی تمام تیاری کرتے ہوئے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق متوفی جوڑے کی شناخت 75 سالہ مہادیو دادو پاٹل اور ان کی بیوی 70سالہ دوارکا بائی کے طور ہوئی ہے، دونوں طویل بیماری سے پریشان تھے اور انہوں نے اپنی بیماری سے آزاد ہونے کے لئے خودکشی کا راستہ چنا۔

- Advertisement -

دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اپنی آخری رسومات کی مکمل تیاری خود کریں گے تاکہ ان کے رشتہ داروں کو کوئی مشکل نہ ہو اور سارا سامان پہلے اپنے کھیت میں رکھ لیا، پھر گھر آکر رسی سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ اس واقعہ کا علم آج صبح ہوا، جب ان کا بیٹا انہیں جگانے گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں