تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تصویر بنوانے کیلئے جوڑے نے جنگل کو آگ لگادی

بیجنگ : چین میں ایک جوڑے کو فوٹو سیشن کی خاطر جنگل میں آگ لگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں واقع جنگلات میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث آتشزدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں جن پر قابو کےلیے دنیا بھر کے حکمران و عوام نت نئی تجاویز سوچ رہے ہیں ایسے میں چین کے ایک جوڑے نے صرف اپنی تصاویر کی خاطر گھنے جنگل کو آگ لگادی۔

گوانگڈونگ کی ڈونگیوان کاؤنٹی میں لگنے والی آگ کی تحقیقات سے متعلق تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ آگ ماحولیاتی بتدیلیوں کے باعث نہیں لگی بلکہ کسی نے عمداً لگائی ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ لگانے کے بعد اس جوڑے نے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر تصویریں بنائی تھی، آگ کی فوٹیج دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ آگ کے شعلے پہاڑوں کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگل آگ بھڑکنے کے باعث چوٹی بغیر درختوں کے نظر آرہی ہے۔

چینی حکام نے جنگل میں آگ لگانے کے جرم میں جوڑے کو گرفتار کرلیا تھا تاہم 15 دن انتظامی حراست میں رکھنے باوجود یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ان پر مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایک کسان نے جنگل کو جان بوجھ کر آگ لگا دی تھی جس کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے کسان کو چھ برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -