بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت میں پیش نہ ہوئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبازعدالت میں  پیش نہ ہوئے تاہم عدالت نے  دونوں ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اورحمزہ شہبازعدالت پیش نہ ہوئے ،دونوں کے وکلاعدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کیں۔

- Advertisement -

وکلاء نے بتایا کہ شہبازشریف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکیں گے اورحمزہ شہباز کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

عدالت کا شریک ملزم کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا
میڈیکل لےکرآئیں ورنہ درخواست خارج کردیں۔

عدالت نے استفسار کیا شہبازشریف کےوکیل امجدپرویزخودکہاں ہیں، جس پر جونئیروکیل نے بتایا کہ امجد پرویز ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، ایک بجے فری ہوں گے۔

عدالت نےشہبازشریف، حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلیں اور کہا چلیں پھرڈیڑھ بجےکیس کوسن لیتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں