اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت میں ریفرنس میں نامزد ملزم سعید احمد خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرکے آج ہی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

ملزم سعید احمد خان کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے میں کافی رکاوٹیں ہیں، ریفرنس کی نقول تقسیم کرنے کے بعد اس کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے، جس پرعدالت نے ریفرنس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو صدرنیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود ، منصوررضا کو دستاویزات حوالے کر دی گئیں۔

نیب کے تفتیشی نادر عباس نے ریفرنس کی نقول عدالت میں جمع کرائیں، عدالت نے کہا کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی جس کے بعد سماعت 12مارچ تک ملتوی ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 28 فروری کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی تھی جس میں تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

ملزم سعید احمد خان کے وکیل نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف پورے نیب ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں جس پر عدالت نے نامزد ملزمان کو پورے ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔


اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور


یاد رہے کہ 26 فروری کو احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 فروری کو طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 فروری کو نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں