بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نےعلاج کےلیے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالت کاتفصیلی فیصلہ ابھی نہیں آیا، دیکھاجائےگا کہ تفصیلی فیصلہ کیاہوتاہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے تفصیلی فیصلےمیں غیرمشروط اجازت سے متعلق کیا کہا جائے گا اورتفصیلی فیصلہ دیکھنےکےبعد ہی حکومتی لیگل ٹیم مؤقف دےگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

انہوں نے کہا کہ عدالت نےبھی انسانی ہمدردی کی بنیادپرفیصلہ سنایاہے، حکومت نےعلاج کےلیے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینےکا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادپر کیا تھا اور آج عدالت نےبھی حکومتی فیصلےکی تائیدکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں