اشتہار

عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے 10 روزہ ریمانڈ کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر عبد الرحمان کھیتران جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کر دیے گئے، عدالت نے ان کے 10 روزہ ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

عدالتی منظوری کے بعد سردار عبدالرحمان کھیتران 10 روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پر ان کے ملازم خان محمد مری کے خاندان کو نجی جیل میں قید کرنے، ان پر بدترین تشدد کرنے، اور ان کے دو بیٹوں کے قتل کا الزام ہے۔

خان محمد مری کے اہل خانہ کی بازیابی کے لیے لیویز نے آج جمعرات کو آپریشن کیا اور دکی اور بگٹی کے سرحدی علاقے سے ان کی اہلیہ، بیٹی اور 4 بیٹووں کو بازیاب کرایا، جن میں عبدالمجید، عبدالغفار، عبدالستار اور عمران شامل تھے۔

میرے بیٹے کو سردارعبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، خان محمد مری کا دعویٰ

بچوں کی بازیابی کے لیے 4 ٹیموں پر مشتمل 120 جوانوں نے حصہ لیا، ملزمان کو چھاپے کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی، اس لیے وہ فرار ہو گئے۔

خان محمد مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے نجی جیل سے فرار ہوئے تھے، سردار کی تین نجی جیلیں ہیں، جن میں میں بچے، خواتین اور بزرگ قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں