ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ناظم جوکھیو قتل کیس: تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام، عدالت برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا ، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر حتمی چالان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کےدوران دیگر 5ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا ، جس پرعدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا، تفتیشی افسر نے بتایا پوسٹ مارٹم اورفرانزک رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے کہا مزید تحقیقات مکمل کرنےمیں کتنے روزلگیں گے۔

دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے 10روز کی مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ 10روزمیں رپورٹس موصول ہونے پر حتمی چالان جمع کراسکتے ہیں۔

عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان طلب کرلیا۔

جیل حکام نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے ایم پی اےجام اویس کےپروڈکشن آڈرجاری کئےتھے، ایم پی اے جام اویس کو سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے بھیجا گیا ہے۔

جس پر عدالت نے ایم پی اے جام اویس کوآئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں