بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

یو ایس ایڈ کا خاتمہ ، ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یوایس ایڈ کیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا اور حکم دیا کہ یوایس ایڈ کے ملازمین کی دفاترتک رسائی فوری بحال کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور دھچکا سامنے آیا ، امریکی عدالت نے یوایس ایڈ کے خاتمے کا معاملہ مشکوک قرار دے دیا۔

وفاقی جج نے یوایس ایڈ کے خاتمے کیخلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایلون مسک کو یوایس ایڈکیخلاف مزید کسی ایکشن سے روک دیا گیا۔

وفاقی جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نےیوایس ایڈ بند کرکے ممکنہ طور پر آئین کی خلاف ورزی کی، ملازمین کی دفاترتک رسائی فوری بحال کی جائے۔

،وفاقی جج کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ارکان کانگریس کو فیصلہ کے آئینی اختیار سے محروم کیا، کانگریس کے بنائے گئے ادارے سے متعلق اختیار ایوان کے ارکان کے پاس ہے، ایلون مسک صدارتی مشیرہیں ان کے پاس ادارہ بند کرنے کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدرٹرمپ نے حکم امتناع کی منسوخی کیلئے اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بددیانت جج ہمارے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے وفاقی جج تھیوڈور چوانگ کو اوباما دور میں وفاقی عدالت کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں