اشتہار

سائبر کرائم قانون، ملزم کو دو سال قید، جرمانے کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لڑکیوں کی نجی تصاویر کو انٹر نیٹ پر شائع کرنے والے ملزم کو سائبر جرائم کے قانون کے تحت دو سال قید اور تیس ہزار جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی نوجوان یاسر لطیف کے بارے لڑکیوں کی نجی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کرنے کی شکایات ایف آئی اے کو موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لیپ ٹاپ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسر لطیف معزز گھرانوں کی لڑکیوں کی نجی محافل میں لی گئی تصاویر کو انٹر نیٹ پت آویزان کیا کرتا تھا جس سے اہلِ خانہ کی نہ صرف یہ کہ بدنامی ہوئی بلکہ وہ شدید اذیت اور کرب میں مبتلا ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کا بڑھتے ہوئے استعمال کے بعد خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے سائبرکرائم بل متعارف کرایا گیا تھا جسے منظوری کے بعد قانون کی شکل دے دی گئی تھی۔

سائبر کرائم بل کے قانون بننے کے بعد یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں ملزم کو اس قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے، اہلِ خانہ نے عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ایسے واقعات کے سدباب کے لیے مزید سخت سے سخت قوانین لانے کی ضرورت پر ذور دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں