ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کی دستبرداری کے باوجود وزیراعظم اور حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم، 14 مئی کو فرد جرم عائد ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت نے پیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کوآئندہ ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا 27 اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا ،جس میں ایف آئی اے کےاسپیشل پراسکیوٹر کی درخواست کےباوجودٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں وزیراعظم اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا 14 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔.

عدالت کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور حمزہ شہباز 14 مئی کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اس سے قبل ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی تھی ، اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ تفتیشی افسرکےذریعےڈی جی ایف آئی اےنےپیغام پہنچایا کہ پیش نہ ہوں اور بتایا گیا کہ ڈی جی اب اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

درخواست کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا تھا شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ، انتہائی ضروری ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آئے، جس کے بعد عدالت نے سکندر ذوالقرنین کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں