سندھ ہائیکورٹ سکھر بینج نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔
حلقہ بندیوں، ووٹوں کے غلط اندراج پر دائر 38 مختلف پٹیشنز پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد جنید غفار اور جسٹس ذوالفقار پر مشتمل ڈبل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ اعتراضات پر دوبارہ غور کرکے حل نکالا جائے اور تمام معاملات کو 10 جون تک ٹھیک کیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ صوبے میں دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرنے کا اعلان کیا تھا پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں آئندہ ماہ 26 جون کو الیکشن کا انعقاد ہونا ہے جن اضلاع میں پہلے مرحلے میں الیکشن ہونے ہیں ان میں جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر اضلاع شامل ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 24 جولائی کو الیکشن ہونے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیلنج کردیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔