تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی علالت کے باعث اہم مقدمات ملتوی

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار کی علالت کے باعث سپریم کورٹ میں کئی اہم مقدمات بغیر کارروائی ملتوی کردیئے گئے، گزشتہ روز چیف جسٹس کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرزنےانہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث بینچ نمبر ون کے مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا، بغیر کارروائی کے ملتوی ہونے والے کیسز میں ڈاڈوچا ڈیم تعمیر سےمتعلق کیس، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا مقدمہ، پاکستان ریلوے خسارہ کیس اور زلفی بخاری اہلیت کیس شامل ہیں۔

گزشتہ روز چیف جسٹس کو دل کی تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹرز نے فوری داخل کر کے اُن کے کچھ ٹیسٹ کروائے۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کے دل میں‌ تکلیف، انجیوپلاسٹی کامیاب

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ جسٹس میاں ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی۔ کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد جسٹس ثاقب نثار کے دل کی شریان کھول دی گئی وہ اس وقت مکمل صحت مند ہیں۔

ڈاکٹرز نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی کارکردگی سے متعلق گزشتہ ہفتے گیلپ سروے کروایا گیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے اُن کے اقدامات کو سراہا تھا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت آئندہ برس ختم ہونے جارہی ہے، منصفِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے بے باک فیصلے کیے جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔

Comments

- Advertisement -