راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
درخواست پرجیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا ، جس میں کہا رپورٹ جیل مینوئل کےمطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پررشتہ داروں سے ملاقات کاقانون نہیں، عدالتی حکم کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینےمیں 2باربیٹوں سےبات کرائی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کردی۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔
بعد ازاں درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جیل انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔