جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کیس، ریمبو کے ساتھی کی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیشن کورٹ  نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں ریمبو کے ساتھی ملزم صدام حسین کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد تمیزی کیس کے گرفتار ملزم صدام حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم صدام حسین کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ مقدمہ کے دوسرے ملزم ریمبو کے ساتھ بطور کیمرہ مین کام کرتا تھا، اس نے نہ تو خاتون سے بد تمیزی کی اور نہ ہی اسے بلیک میل کیا ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم صادر کرے۔

جس پر پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ریمبو کے ساتھ خاتون کو وہاں بلایا اور بعد ازاں بلیک میل کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم صدام حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک، ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے_

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں