کراچی: پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، عدالت نے نمرہ کے شوہر شاہ رخ نجیب کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ شرقی میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں گرفتار ملزم شاہ رخ نجیب کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم شاہ رخ نجیب درخواست ضمانت منظور کرلی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں : پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزم شاہ رخ کو عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا تھا ، پولیس نے بتایا تھا کہ نمرہ کاظمی نےشاہ رخ نجیب سےپسندکی شادی کی ہے اور
نمرہ نے عدالت کے روبرو شاہ رخ کے حق میں بیان دیا تھا۔
گذشتہ سماعت میں دونوں خاندان جلد صلح نامہ جمع کرانے کے لئے تیار ہیں، وکیل شاہ رخ کا کہنا تھا کہ نمرہ کے والدین سے بات چیت جاری ہے ، نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے۔
نمرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کواپنےپاس رکھناچاہتی ہوں ، جس پر لڑکے کی خالہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کراچی میں رہے گا، ہمیں تمام شرائط قبول ہیں۔