ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تحریک لبیک پاکستان کے 40 کارکنان کی ضمانتیں منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 40 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں ، ٹی ایل پی کے کارکنان کو ہفتہ کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک لبیک پاکستان کے 40 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے 40کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظورکر لیں۔

عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 40 کارکنان کی ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

ٹی ایل پی کے 40کارکنان کو ہفتہ کے روزجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس نے مذکورہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں