جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گرفتاری کا ڈر ، کپیٹن (ر) صفدر نے ‌حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپیٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی پر کپیٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپیٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

سیشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر پولیس حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرے

دلائل کے بعد عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرعلی کوگرفتار کرنے سے روک دیا اور پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور ساتھ ہی تھانہ اسلام پورہ پولیس سے کپٹین (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکارکے ساتھ بد معاشی سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدر کو بھاری پڑ گئی

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی ۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا چاہا کیپٹن صفدر درمیان میں آگئے، کیپٹن صفدر نے ایک اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور اسے مارنےآگے بڑھے اور دھمکیاں بھی دی جبکہ پیچھے سے آنے والے اہلکار نے ان سے ڈنڈا چھین لیا تھا۔

بعد ازاں اسلام پورہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں کیپٹن صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں