جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

ایان اور انابیہ کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی مقامی عدالت نے پر اسرار طور پر لاپتا ہوکر بازیاب ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی کے حوالے سے حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتہ و بازیاب بہن بھائی کی حوالگی کے کیس سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے انابیہ اور ایان کو بڑی خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

- Advertisement -

والد کی جانب سے وکیل نے دلائل دیئے کہ بچوں کیساتھ ملازموں سے بد ترسلوک ہوتا تھا، باپ کا اپنا گھر اور کاروبار ہے ماں دو سال سے نہیں ہے بچے خالہ کے گھر رہتے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد کے ایان اور انابیہ گھر چھوڑ کر کیوں گئے؟ اہم انکشاف

ماموں کے وکیل نے کہا بچے اغوا ہوئے اور اس کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا گیا جب ادارے تفتیش میں شامل ہوئے تو بچوں کو چھوڑا گیا والد نے بچوں کو آج تک خرچہ نہیں دیا، والد نے کہہ دیا تھا کہ بچوں کا خرچا نہیں اٹھا سکتا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کو بڑی خالہ کے حوالے کیا اور خالہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے والد کو بچوں کی کسٹڈی کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ منگل کی رات نارتھ ناظم آباد سے 2 کم عمر بچے لاپتا ہو گئے تھے، لاپتا ہونے والے بچوں کے ماموں نے بتایا تھا کہ ایان اور انابیہ رات کو 11 بج کر 50 منٹ پر نیچے اترے تھے۔

لاپتا ہونے والے انابیہ اور ایان کی والدہ نے سوشل میڈیا پر مدد کے لیے پوسٹ بھی جاری کردی تھی، اپنے بیان میں والدہ نے بتایا کہ بچوں کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن کوئی معلومات نہ مل سکی ہیں، اگر کسی کو بچوں سے متعلق کچھ پتا ہو تو ضرور اطلاع دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

بعدازاں اگلے دن بدھ کو گمشدہ بچوں کی والدہ شمائلہ نے کمسن ایان اور انابیہ کے ملنے کی تصدیق کردی تھی۔

والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ 2 نامعلوم افراد بچوں کو حیدری چھوڑ کر چلے گئے تھے، انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی کہ بچوں کو حیدری پر چھوڑ دیا جائے گا، جب ان کے بھائی اس مقام پر پہنچے تو بچے وہاں موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں