ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

راناثنا اللہ کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عدالت نے اینٹی کرپشن کیس میں راناثنااللہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے ماتحت عدالت کوکیس بھیج دیا اور کہا کہ راناثنا اللہ کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کیخلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہوئے، اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سورس رپورٹ پرراناثنااللہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔

- Advertisement -

جس پر جسٹس صداقت علی خان نے استفسار کیا وارنٹ گرفتاری آئی او نے کیوں ایشو کرائے؟ تو ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا ہم راناثنااللہ کوگرفتارنہیں کرناچاہتے۔

جسٹس صداقت علی کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر ان کی لڑائی میں آپ ان کے ٹول کیوں بنے ہوئے ہیں۔

عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ادارہ سیاسی ٹول بن چکا ہے، ایک آتا ہے مقدمہ بناتا ہےدوسراکوئی آتا ہےمقدمہ خارج کرتا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے راناثنااللہ کے خلاف غلط بیانی کرکےوارنٹ گرفتاری حاصل کئے، عدالت کوبتائیں آپ راناثنااللہ کوگرفتارکرناچاہتےہیں یانہیں، ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ راناثنااللہ کوگرفتارنہیں کرناچاہتے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے ایڈووکیٹ احمد اویس پیش ہوئے اور بتایا کہ رانا ثنااللہ کیخلاف کیس کاچالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہوگیاہے۔

عدالت نے راناثنااللہ کی درخواست نمٹاتےہوئے ماتحت عدالت کوکیس بھیج دیا اور کہا کہ راناثنا اللہ کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرےگی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار بریت کیلئے 249 اے کی درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں