منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں، سماعت کے دوران ملزم کے وکیل مکیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ عاطف خان بیماری میں مبتلا ہے جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے انکا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔

مکیش کمار کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو دو پرائیویٹ فریقین کے درمیان تنازعے کی انکوائری کا اختیار نہیں ہے، اس کیس میں زیادہ سے زیادہ سزا ایک دن بنتی ہے۔

جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر کے اکاؤنٹ سے منتقل رقم سے متعلق کیا بتایا؟

یاد رہے فراڈ کی رقم کی بینیفشری اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے کے سامنے شوہر کے اکاؤنٹ سے منتقل فنڈز کے ذرائع سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی دھوکا دہی سرگرمی میں راز دار نہیں۔

اداکارہ نے بیان میں کہا تھا کہ حلفیہ کہتی ہوں فنڈز کے ذرائع کے بارے میں کبھی علم نہیں تھا، فنڈز ذرائع کے سلسلے میں کبھی کوئی سوال نہیں کیا، میاں بیوی کے طور پر ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔

نادیہ نے بتایا تھا کہ عاطف خان نے میرا کاروبار قائم کرنےمیں میری مدد کی، کسی دھوکا دہی سرگرمی میں راز دار نہیں جس میں شوہر ملوث ہوسکتا تھا اور نہ ہی میں کسی فراڈ کا حصہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوشواروں میں رقم اپنےشوہر سے قرض کے طور پر لی تھی اور اپنے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئرکیا تھا، میں ایک ڈینٹسٹ اور25 سالوں سے میڈیا پرسن ہوں، ٹیلی ویژن اور متعلقہ میڈیا انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر کام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں