پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

والدہ، بہن، بھابھی اور بھانجی کو کیوں قتل کیا؟ قاتل نے وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لی مارکیٹ میں والدہ، بہن، بھابھی اور بھانجی کو قتل کرنے والے ملزم کا اہم بیان سامنے آگیا ، جس میں ملزم نے قتل کی وجہ بتائی۔

تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ میں والدہ، بہن، بھابھی اوربھانجی کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نےگرفتارملزم بلال کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو تم نے تمام لوگوں کو مار دیا؟ ملزم نے بتایا کہ یہ تمام لوگ مجھےتنگ کرتے تھےجس کی وجہ سے قتل کا منصوبہ بنایا۔

- Advertisement -

عدالت نے سوال کیا اگراتناہی تنگ کرتے تھے توتم گھر چھوڑکر بھی جاسکتے تھے یہ کیوں کیا؟ تو ملزم بلال کا کہنا تھا کہ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے صرف بہن کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی لی مارکیٹ میں گھر میں خواتین کو قتل کرنے والا بیٹا نکلا، اہم انکشافات

عدالت نے مزید پوچھا تو پھر تمام لوگوں کو کیوں مار دیا؟ جس پر ملزم نے بتایا کہ تمام لوگوں کواس لیےماراتاکہ پیچھے کوئی ثبوت نہ رہے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کیلئے ملزم کے 14روزہ ریمانڈکی استدعا کی گئی ، پولیس نے بتایا کہ ملزم بلال قتل کی واردات کا اعتراف کر چکا ہے، سی سی ٹی وی نکالی اور تحقیقات کی تو ملزم کیخلاف ثبوت ملے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کی خواتین کاسوشل میڈیا پر بہت زیادہ رحجان قتل کی وجہ بنا،ملزم نےنیپئر سے چاقو خریدا اور اس چاقو پر مزید دھار لگوائی، ملزم سےآلہ قتل، خون آلود جوتے، دستانے اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

عدالت نےملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا اور آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سےپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں