تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

دعا زہرا اغوا کیس : گرفتار نکاح خواں کا عدالت میں اہم انکشاف

کراچی :دعا زہرا اغوا کیس میں ملزم غلام مصطفیٰ نے عدالت میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نکاح نہیں پڑھایا ہے، میرا نام استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا اغوا کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار نکاح خواں اور گواہ کو عدالت میں پیش کیا‌۔

گرفتار نکاح خواں ملزم غلام مصطفیٰ نے عدالت میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا میں نے نکاح نہیں پڑھایا، میرا نام استعمال کیا گیا، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ مجھے بتاؤ نکاح کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے، نکاح میں وکیل کا کیا کردار ہوتا ہے۔

ملزم اصغر نے بتایا کہ مجھے گواہ بنایا گیا ہے، جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مزید3ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، تفتیش کرنی ہے واقعی ملزم نے نکاح پڑھایا بھی کہ نہیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے دعا زہرا کا نکاح پڑھوانے والے مولوی اور شادی کے گواہ کو کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ نکاح خواں اور گواہ پر دعا زہرا کا بوگس نکاح پڑھانے کا الزام ہے، دعا زہرا کی عمر سے متعلق تضاد پایا جاتا ہے، اس سلسلے میں مزید تفتیش کراچی پولیس کرے گی۔

Comments