لاہور : مقامی عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیامہم چلانے کے کیس میں میشا شفیع سمیت پانچ ملزمان کو آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں میشا شفیع سمیت پانچ ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے میشاشفیع اور دیگرکیخلاف مقدمے پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر 50 ہزار کے مچلکے جمع کروا کر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا میشا شفیع، فیضان رضا، حسیم الزمان، ماہم جاوید اور علی گل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گٸی تاہم فریقین کیجانب سےحاضری معافی کی درخواست مستردکی جاتی ہے۔
عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی ۔
خیال رہے علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانےپرمیشا شفیع سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج ہے۔