The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست، تحریری حکم نامہ جاری

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ناگزیر ہے، تاکہ شکوک وشبہات کے بادل چھٹ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ ورثا کا موقف ہے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے قبر کی بے حرمتی ہوگی، اس میں کوئی شک نہیں ورثا عامر لیاقت کی قبر کے وارث ہیں۔

تحریری حکم میں کہا ہے کہ موت مشکوک اور جرم کا خدشہ ہو تو نظام انصاف کو حرکت میں آنا چاہیے، پس پردہ حقائق کو سامنے آنا چاہیے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس سرجن کے مطابق لاش سے بیرونی طورپرموت کی وجہ پتہ نہیں چلتی ، واضح ہےکہ عامر لیاقت کی موت وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ناگزیر ہے، تاکہ شکوک وشبہات کے بادل چھٹ سکیں۔

عدالت نے سیکریٹری صحت کو میڈیکل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا میڈیکل بورڈ پوسٹ مارٹم کی تاریخ کا تعین کرے گا۔

حکم نامے میں ایس ایچ او بریگیڈ کو میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق آگاہ کرنے اور تمام انتظامات کی ہدایت کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں