جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘شہباز شریف فیملی اثاثوں سےمتعلق مطمئن نہ کرسکی،منجمد کرنے کا حکم دیتے ہیں’ تحریری فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شریف فیملی بیرون ملک سےمنتقل ہونیوالی رقوم پرمطمئن نہ کر سکی ،عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے شہبازشریف،حمزہ، سلمان،نصرت شہبازکےاثاثےمنجمدکرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا پراسیکیوٹر اورحامدجاوید نے اثاثے منجمد کرنےکی درخواست دائرکی، نیب تفتیشی افسر نے درخواستوں میں منجمد کئے گئے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا شریف فیملی فیصلے اور اعتراضات پر14دن تک درخواست دائرکر سکتی ہے، نیب وکیل نے بتایا مشتاق الیاس چینی، یاسر چینی اعتراف جرم کرچکے، ملزمان سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ میں سہولت کار کا کام کرتے تھے، طاہرنقوی، نثار احمد، علی احمد شریف فیملی کی بے نامی کمپنیز دیکھتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ دوران تفتیش اثاثوں سے متعلق مطمئن نہ کرسکے، نیب وکیل نے بتایا سلمان اور نصرت نے انکوائری کو جوائن ہی نہیں کیا اور شریف فیملی نےاثاثےغیرملکی ریمنٹینس،دیگرذرائع سے بنائے ، شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونیوالی رقوم پر مطمئن نہ کر سکی۔3

مزید پڑھیں : شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

عدالت میں شریف فیملی کےجن اثاثہ جات کی تفصیلات دیں گئیں وہ درج ذیل ہیں ، ماڈل ٹاؤن 96 اور87 ایچ کی 10کنال کی رہائش گاہیں منجمد کی جاتی ہیں۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا چنیوٹ میں180 اور 209 کنال زمین ، ڈونگا گلی ایبٹ آباد میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز کو منجمد کیا جائے اور ڈی ایچ اے فیز 5میں10،10مرلے کے 2گھروں کی جائیداد اور پیر سوہاوا میں جائیداد کو سیل کی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا چنیوٹ میں142 کنال7مرلہ ، 209 کنال4 مرلہ کی جائیدادیں بھی منجمد کی جائیں جبکہ جوہر ٹاؤن میں5،5 مرلے کے 9 پلاٹ،جوڈیشل کالونی میں 1کنال کے 4 پلاٹس سیل کئے جائے۔

یاد رہے گذشتہ روز  احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، اثاثوں میں شہباز شریف فیملی کے گھر ، اراضی اورکمپنیوں میں شیئرزشامل ہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ یہ اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں