ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

رہنما پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہاٸی کورٹ نے پی ٹی آٸی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاور ہاٸی کورٹ میں پی ٹی آٸی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل احمد اویس نے عدالت کو بتایا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں ۔ انھیں گھسیٹ کر لے جایا گیا ۔ اس طرز عمل سے ان کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

- Advertisement -

عدالت نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مواد کیا ہے، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے لہذا یہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں ۔

سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عدالت روٹین کے مطابق اس کیس کو سنے آج ہفتہ کے روز درخواست سنی جارہی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ غلط تاثر دے رہے ہیں اگر اتوار یا گزیٹیڈ چھٹی ہوتی تو آپ کہہ سکتے ہیں ججز تو ہفتے کے روز بھی عدالت آتے ہیں ۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا حکم معطل کرتے ہوٸے انھیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

دوسری جانب عدالت نے گرفتار پی ٹی آٸی کی 17خواتین کارکنوں کی بھی رہاٸی کا حکم دیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں