منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے صحافی وحید مراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں صحافی وحید مراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

سماعت جج عباس شاہ نے کی، جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسارکیا کیا میٹریل آپ نے برآمد کیا ہے۔

وکیل ایمان مزاری نے عدالت کوبتایا انھوں نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ کر کے پوسٹ کی ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت کے روبرو کہا اختر مینگل کی پوسٹ کی جو بات کی جارہی ہے اس میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صحافی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے ایف آئی اے نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے صحافی وحید مراد کو کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹوں پر گرفتار کیا ہے۔

بعد ازاں سیشن عدالت کے جج عباس شاہ نے صحافی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter