اشتہار

عدالت کا مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سے پاکستان تحریک انصاف کے نظر بند رہنما خیال کاسترو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رہائی نظر بندیوں سے متعلق کیسوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت کی۔ عدالت نے خیال کاسترو، محمد اکرم اور ان کے بھائیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو کی رہائی سے متعلق کیس ڈپٹی کمشنر لاہور سے استفسار کیا کہ خیال کاسترو کی نظر بندی کا حکم کس بنیاد پر دیا گیا جس پر ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ یہ نظر بندی ڈی پی او کی رپورٹ پر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کیخلاف دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو کی نظر بندی فوری ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت ہذا میں ہی پی ٹی آئی رہنما میاں محمد اکرم اور ان کے بھائیوں کی بازیابی کیس کی سماعت کی اور نظر بندی کے احکامات واپس لینے پر تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے نظر بندی کے آرڈر پہلے نکال دیے جب کہ مٹیریل بعد میں ڈھونڈ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کے واقعات کی بنیاد پر نظر بند کیے جانے والے 453 کارکنوں کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا گیا ہے۔

جسٹس عالیہ منیر نے چوہدری زبیر سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماداظہر نے گرفتار ونظر بند پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 335 افراد کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نگراں وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری ، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں حماد اظہار نے عدالت عالیہ سے تمام افراد کو رہا کرنے کی استدعا کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں