اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عدالت کا پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جب کہ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل تیمور ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے بعد سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں